سعودی عرب اور عراق کے تعلقات میں بہتری خطے کے لیے لازم ہے،امریکہ
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی ریاض میں سعودی عرب عراق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
اتوار 22 اکتوبر 2017 23:21
(جاری ہے)
انھوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی بادشاہت اور عراق کے بڑھتے ہوئے تعلقات ہماری اجتماعی سلامتی اور خوش حالی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں اور ہمیں اس میں خاص دلچسپی ہے۔
امریکہ کے چوٹی کے سفارت کار کا کہنا تھا کہ ''اس پیش رفت کے لیے امریکہ شکر گزار ہے اور خطے میں استحکام کے لیے ان کلیدی تعلقات کو وسیع کرنے پر زور دیتا ہے۔ امریکہ سعودی عرب اور عراق کے درمیان تعاون جاری رکھنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے، اور ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔سعودی بادشاہ سلمان نے کہا کہ ہمارے خطے کو شدت پسندی، دہشت گردی اس ساتھ ہی ہمارے ملکوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں کے شدید چیلنج درپیش ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس طرف دھیان دیں۔ ہم اپنے برادر ملک، عراق کے اتحاد اور استحکام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ''ہم خواہشمند ہیں کہ ماضی کو بھلائیں۔ خطہ مزید تقسیم برداشت نہیں کرسکتا۔ دوسرے ملکوں کے اندرونی امور میں مداخلت بند کرنی چاہیئے۔سال 1990میں عراقی مطلق العنان صدام حسین کی جانب سے کویت کو فتح کرنے کے بعد، شیعہ اکثریت والے عراق اور سنی قیادت والے سعودی عرب کے مابین تعلقات میں کشیدگی آئی۔ لیکن سعودی عرب نے ربع صدی بعد 2015 میں بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا، اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے گذشتہ فروری میں عراق کا دورہ کیا، جس سے قبل سرحدیں کھول دی گئی تھیں، اور دونوں دارالحکومتوں کے درمیان فضائی پروازیں بحال ہوگئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.