کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، جانی نقصان نہیں ہوا

پیر اکتوبر 09:50

کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) کوئٹہ میں سڑک کی کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم حملے سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیرکی صبح کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں نامعلوم افرا د نے سڑک کے کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جس کے باعث پولیس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔