مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، ملک ندیم

پیر 23 اکتوبر 2017 11:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) عوامی کی خدمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی‘ 2018ء کے الیکشن مسلم لیگ(ن) ہی جیتے کی اور وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی رہنماء ملک ندیم ‘ملک امیر نواز خان اور ملک نور پی کے ون میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آئی ملک مضبوط ہوا‘ انہوں نے کہاکہ آج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکاہے‘ ملک ترقی اور کوشحالی کی جانب گامزن ہوچکاہے یہ سب ہمارے قائد محمد نوازشریف کی ذہانت کا نتیجہ ہے، ان کی قیادت کی وجہ سے آج پاکستان امن کا گہوارہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہی عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس موقع پر قومی وطن پارٹی ‘تحریک انصاف‘ جے یو آئی کے کارکنوں نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :