وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا باجوڑ ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر اکتوبر 13:13

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا باجوڑ ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے باجوڑ ایجنسی میں مکان کی چھت اور دیوار گرنے کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔