شرجیل میمن کی طبیعت خراب،سانس لینے میں دشواری،ہسپتال منتقلی کا امکان

شرجیل میمن کی گرفتاری کے وقت دھکم پیل اوربھگڈر،شرجیل کےکپڑے بھی پھٹ گئے،نیب کے پاس مجھے گرفتارکرنے کے وارنٹ نہیں ،رضاکارانہ گرفتاری دی،پنجاب میں الگ اور سندھ میں نیب کاالگ قانون ہے۔سابق وزیراطلاعات سندھ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اکتوبر 2017 17:58

شرجیل میمن کی طبیعت خراب،سانس لینے میں دشواری،ہسپتال منتقلی کا امکان
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اکتوبر2017ء ) :نیب دفتر میں گرفتار شرجیل میمن کی طبیعت خراب ہوگئی،شرجیل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، نیب نے ڈاکٹرز کو بلا لیا،شرجیل کے سینے اور کمر میں درد ہے،ہسپتال منتقلی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی سندھ ہائیکورٹ میں نیب کیس میں عبوری ضمانت کے سلسلے میں سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کاحکم دیاتھا۔

(جاری ہے)

گرفتاری سے بچنے کیلئے شرجیل میمن کئی گھنٹے تک عدالت میں ہی موجودرہے اور عدالت کاوقت ختم ہونے پر باہرنکلے توانہیں گرفتارکرلیاگیا۔نیب کی ٹیم اور رینجرزاہلکار شرجیل میمن کوگرفتارکرنے کیلئے عدالت کے باہرموجودرہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے باہرشرجیل میمن کی گرفتاری کے وقت دھکم پیل اور بھگڈرکے دوران ان کاگریبان چاک ہوگیا اور کپڑے بھی پھٹ گئے،پیپلزپارٹی کے وکلاء نے گرفتاری کیخلاف نعرے بازی کی۔

شرجیل میمن کونیب نے پونے 6ارب روپے کرپشن اسکینڈل میں گرفتارکیا ہے۔سابق وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ نیب کو رضاکارانہ گرفتاری دے دی ہے۔نیب کے پاس مجھے گرفتارکرنے کے وارنٹ نہیں ہیں۔پنجاب میں الگ اور سندھ میں نیب کاالگ قانون ہے۔