Live Updates

ایوان بالا کا اجلاس ،تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے آٹھ بل واپس لے لئے

پیر 23 اکتوبر 2017 21:33

ایوان بالا کا اجلاس ،تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے آٹھ بل واپس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے مجموعہ ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2017ء، تحفظ صارفین اسلام آباد (ترمیمی) بل 2017ء، اینٹی منی لانڈرنگ (ترمیمی) بل 2017ء، ہتک عزت (ترمیمی) بل 2017ء سمیت آٹھ بل واپس لے لئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے تحریک پیش کی کہ انہیں یہ بل واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد محرک نے اپنے بل واپس لے لئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :