خانیوال ،تھانہ سرائے سدھو کی حدود باٹی بنگلہ گرہم.والا کے قریب بم ملنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

بم ڈسپوزیبل اسکوارڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا

پیر 23 اکتوبر 2017 20:22

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2017ء) تھانہ سرائے سدھو کی حدود باٹی بنگلہ گرہم.والا کے قریب ملنے والی بم کی اطلاع مصدقہ تھی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے سدھو کے ایس ایچ او مہر افضل مہار پویس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد ریسکیو 1122 پولیس کے ساتھ ڈی ایس پی چویدری مقبول جٹ نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا بمب سکواڈ ضلع خانیوال کے کمانڈر محمد شاہد شہزاد نے بمب کو ختم کیا علاقہ میں علاقہ میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ڈی ایس پی چوہدری مقبول جٹ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بمب معولی نوعیت کا تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔