اسٹیل مل نے زمین وا گزار کرانے کیلئے وفاق سے مدد طلب کر لی

سندھ حکومت زمین کے حصول میں تعاون نہیں کررہی ہے ،ْاس لئے وفاقی سے مدد مانگی گئی ہے ،ْ قائمقام سی ایف او کا وفاقی حکومت کو خط

پیر 23 اکتوبر 2017 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پاکستان اسٹیل ملز نے 1800 ایکٹر زمین وا گزار کرانے کیلئے وفاق سے اپیل کردی۔اسٹیل مل کے قائم مقام سی ایف او نے وفاقی حکومت کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی 244 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے اور 178 ایکڑ کی ملکیت کا تنازع ہے۔خط میں لکھا گیا کہ سندھ حکومت کا کوئی ادارہ زمین کے حصول میں تعاون نہیں کررہا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پرائیوٹائزیشن مختار پارس شاہ کو لکھے گئے خط میں اسٹیل مل کے سی ایف او نے کہا کہ خط چیئرمین پرئیوٹائزیشن کے ساتھ اجلاس میں مل کی زمین پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں لکھاجارہا ہے۔خط کے متن کے مطابق اسٹیل مل کے پاس 19013 ایکڑ زمین ہے۔ 16988 ایکڑ اسٹیل مل کے نام پر ہے۔ 2024 ایکڑ کی ملکیت اسٹیل مل کو منتقل نہیں ہوئی۔خط کے مطابق حکومت سندھ نے مل انتظامیہ کی مرضی کے بغیر کچھ زمین ہائر ایجوکیشن کو الاٹ کردی ہے۔ اس کے علاہ مل کی اراضی پر قبضے بھی ہیں اور ملکیت کے تنازعے بھی۔خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت زمین کے حصول میں تعاون نہیں کررہی ہے ،ْاس لئے وفاقی سے مدد مانگی گئی ہے۔