کراچی، انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت نے مبینہ چھرہ مار وسیم کے سہولت کار شہزاد کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی

پیر اکتوبر 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت نے مبینہ چھرہ مار وسیم کے سہولت کار شہزاد کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چھرا مار وسیم کے سہولت کار شہزاد سے تفتیش جاری ہے ریمانڈ میں توسیع کی جائے،عدالت نے ملزم شہزاد کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ وسیم نے کراچی میں بھی خواتین کے چھرا مار کر زخمی کیا ، ملزم کا ساتھی شہزاد بیک اپ سپورٹ اور ریکی کرتا تھا ،شہزاد کے قبضے سے چھرا بھی برآمد ہوا، ملزم شہزاد سے تھانہ شارع فیصل کے بعد گلستان جوہر پولیس تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :