بجلی کے بلوں کے ذریعے مختلف ٹیکس وصول کئے جا رہے ہیں‘ بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی سے صارفین کو ایف بی آر میں سہولت حاصل ہوتی ہے‘ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد
پیر 23 اکتوبر 2017 21:20
(جاری ہے)
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، ریگولر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد ہے، ریٹیلرز سے پانچ فیصد ٹیکس، بجلی کا ماہانہ بل 20 ہزار سے کم ہونے پر لیا جاتا ہے جبکہ 20 ہزار سے زائد بل پر ریٹیلرز کی درخواست پر یہ شرح 7.5 فیصد رکھی گئی ہے، اسی طرح صنعتی صارفین سے بھی بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس لیا جاتا ہے۔
ایسے گھریلو صارفین جن کا ماہانہ بل 75 ہزار روپے سے زائد ہو ان سے ساڑھے سات فیصد کی شرح سے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی سے صارفین کو ایف بی آر میں سہولت حاصل ہوتی ہے اور ان میں سے بعض ٹیکس ایف بی آر کے نظام میں ایڈجسٹ کر لئے جاتے ہیں۔ تحریک پر سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر میاں عتیق شیخ، سینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر تاج حیدر نے اظہار خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.