ملک کو پولیوفری بنانے کاہدف چند قدم کے فاصلے پر ہے ،ثناء اللہ خان زہری

اللہ کے فضل وکرم ،رضاکاروں ،متعلقہ محکموں ،اداروں کی شاندارکارکردگی کے باعث ہم ملک ،خاص طور سے بلوچستان کو پولیوسے پاک بنانے کے قریب تر ہیں ، وزیراعلی بلوچستان

پیر 23 اکتوبر 2017 21:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ ملک کو پولیوفری بنانے کاہدف چند قدم کے فاصلے پر ہے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اوررضاکاروں اورمتعلقہ محکموں اوراداروں کی شاندارکارکردگی کے باعث ہم ملک اورخاص طور سے بلوچستان کو پولیوسے پاک بنانے کے قریب تر ہیں ، پولیو کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میںانہو ں نے کہاکہ ایک خوشحال اورترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند نوجوان ہی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ہماری نئی نسل پولیوجیسے موذی مرض سے محفوظ رہ کر ہی صحت مند رہے گی اورملک اورصوبے کو ترقی یافتہ اورخوشحال بنانے کے قابل ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان دنیا کے اُن دوممالک میں شامل ہے جہاں ابھی تک پولیوموجود ہے ،ماضی قریب میں پولیو خطرناک صورتحال اختیار کرگیاتھا اوربین الاقوامی برادری میں ہمارے لئے بدنامی کا باعث بن رہاتھا۔

(جاری ہے)

تاہم محنت ،لگن اورعزم کے ذریعے ہم نے پولیو پرقابوپانے میں کامیابی حاصل کی جس میں والدین،علماء کرام،قبائلی وسماجی معتبرین،رضاکاروں اورمتعلقہ اداروں نے اہم کرداراداکیا جنہیں حکومت کی بھرپورسرپرستی حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ نے عالمی ادارہ صحت یونیسف اورایملڈا بل گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت پران اداروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آج ہم اس قابل ہیں کہ دنیا کو پیغام دے سکیں کہ ہم پولیو کو شکست دینے میں کامیاب ہونے والے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں ایک مرتبہ پھروالدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو کی ہرمہم میں اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے دوقطرے ضرورپلاکربچوں کے صحتمند مستقبل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :