ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی کی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ملاقات

پیر اکتوبر 21:32

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس دوران یونیورسٹی میں ترقیاتی اسکیموں، فنڈز کی فراہمی، تعلیمی معیار و دیگر تحقیقی امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ ای سی، سندھ جاوید میمن، پی وی سی سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر شہزاد احمد میمن، ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر نیک محمد شیخ، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر عاشق حسین جھتیال، ناظم امتحانات (سیمسٹر) محمد علی روشن پٹھان، ناظم امتحانات (سالانہ) غلام مرتضیٰ سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments