وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت دفاعی پیداوار کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس

پیر اکتوبر 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دفاعی پیداوار کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعظم کو ملکی سطح پر دفاعی پیداوار کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے وزارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں علاقائی اور عالمی سطح پر برآمدات بڑھانے کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔