حکومت نے تعلیمی شعبہ کی ترقی اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرانجینئر محمد بلیغ الرحمن
وزیراعظم کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے تحت ایک سال میں 10 ہزار نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر دیا گیا ہے ،ْخطاب
پیر 23 اکتوبر 2017 22:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی شعبہ کی ترقی کیلئے اور سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی لانے کے لئے گذشتہ تین سال میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ضمن کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کارکردگی سب سے بہتر رہی جہاں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں 55 فیصد کمی آئی جبکہ پنجاب میں 23، آزاد کشمیر میں 14 فیصد، خیبرپختونخوا میں 9 فیصد اور بلوچستان اور سندھ میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ پیشہ وارانہ اور تکنیکی تربیت کے بارے میں بات چیت بلیغ الرحمن کرتے ہوئے کہا کہ عام تعلیم کی طرح پیشہ ورانہ تربیت بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وہ طالب علم جو پرائمری کے بعد سکول چھوڑ جاتے ہیں ان میں سے اکثر پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرتے ہیں اور پھر ایک کارآمد انسان بن کر معاشرے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے تحت ایک سال میں 10 ہزار نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلی پیشہ وارانہ تربیتی پالیسی پر نظر ثانی کر لی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اپرنٹس شپ ایکٹ بہت جلد سینٹ سے پاس ہو جائے گا جس سے نوجوانوں کو بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں قرآنی تعلیمات پڑھانے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قانوں کے تحت طلباء پہلی جماعت سے پانچویں جاعت تک قرآن پاک کی تعلیم کو حاصل کریں گے جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک بچوں کو قرآن پاک کا ترجمہ سکھایا جائے گا۔ اس موقع پر سلطانہ فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلطانہ فائوڈیشن تعلیم کے شعبہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کے محروم بچوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ہمارا پروگرام معاشرتی ترقی کے ساتھ انسانی ترقی کی بنیاد پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.