پاکستان اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن کا مستقبل میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے سے اتفاق
فریقین کی سرمایہ کاری، دوطرفہ تجارت کی صورتحال اور سرمایہ کاری میں اضافہ بارے تجاویز پاکستان ایفٹا کے رکن ممالک کو ترجیحی تجارتی معاہدہ بارے تجویز بھی بھیجے گا
پیر 23 اکتوبر 2017 22:02
(جاری ہے)
مذاکرات کے دوران سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے پاکستان کی نمائندگی کی اور ان دوستانہ و آزادانہ تجارتی پالیسیوں کے بارے میں بتایا جن سے ملک کے اندر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔
سیکرٹری تجارت نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری، توانائی اور ٹیلی مواصلاتی رابطوں میں بہتری اور دیگر انفراسٹرکچر کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ترقی اہم خصوصی سنگ میل ہے جس سے نہ صرف خطہ بلکہ پاکستان میں یورپین سرمایہ کار بھی مستفید ہوں گے۔ سیکرٹری تجارت نے مزید کہا کہ پاکستانی کاروباری افراد کے ساتھ مشترکہ منصوبوں سے ایفٹا کے کاروباری افراد خطہ میں اپنے نقش پا قائم کریں گے اور پاکستان کے وسطی ایشیاء اور جنوبی خطہ سے بڑھتے ہوئے رابطوں سے مستفید ہوں گے۔فریقین نے پاکستان ایفٹا کے رکن ممالک کے اجلاسوں کے انعقاد اور تجارت کیلئے سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے مشترکہ منصوبوں اور برآمدات کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور ایفٹا کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدہ پر بھی اتفاق کیا۔ پاکستان ایفٹا کے رکن ممالک کو ترجیحی تجارتی معاہدہ بارے تجویز بھی بھیجے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.