بلو چستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نو ر مسکا نزئی کا جسٹس ہاشم خان کا کڑ کے ہمراہ کچہری کا دورہ،نئی تعمیر شدہ کو رٹس کا معا ئنہ کیا

پیر 23 اکتوبر 2017 22:20

کوئٹہ ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) عدالت عالیہ بلو چستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق عدالت عالیہ بلو چستان کے چیف جسٹس محمد نو ر مسکا نزئی نے جسٹس ہاشم خان کا کڑ کے ہمراہ کچہری میں عدالتوں کا دورہ کیا اور نئی تعمیر شدہ کو رٹس کا معا ئنہ کیا ۔اس مو قع پر بلو چستان بار ایسو سی ایشن کے صدر کمال خان کا کڑ ،جنرل سیکرٹری میر عطا للہ لا نگو ایڈ وکیٹ ،بلو چستان بار کو نسل کے وائس چیئرمین حاجی عطا اللہ لا نگو ایڈ وکیٹ ،جمیل آغا ایڈو کیٹ اور دیگر عہدیداران نے چیف جسٹس کا استقبال کیا ۔

انہوں نے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا ۔بلو چستان با ر کے صدر اور جنرل سیکر ٹری نے چیف جسٹس کو اپنے مطالبا ت اور مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے خطاب کر تے ہو ئے وکلا ء کے مسا ئل اور مطالبا ت کو ٓحل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ جو ڈیشل اکیڈمی بلو چستان اور جو ڈیشل اکیڈ می پشا ور کے باہمی تعاون سے 30وکلاء کی ٹر یننگ کا پر و گرام بھی جلد شروع کر رہا ہے جو وکلاء کی پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو اجا گر کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا ۔

چیف جسٹس نے بار اور بنچ کے مسائل کو باہمی تعاون سے حل کرنے کی یقین دہا نی کرائی۔اس مو قع پر رجسڑار عدالت عالیہ بلو چستان روزی خان بڑیچ ،انسپکشن جج منو راحمد شا ہوانی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد محمود اور سنیئر سول جج عبدالعلی کا کڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :