وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز میں صفر کے مقابلے میں پانچ میچوں سے جیتنے پر مبارکباد

پیر اکتوبر 22:20

کوئٹہ ۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز میں صفر کے مقابلے میں پانچ میچوں سے جیتنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی فتح قراردیاہے،اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے ٹیم کے کپتان ،کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ یہ کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے قومی ٹیم نے سری لنکاجیسی مضبوط ٹیم کو وائٹ واش کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے خاص طور سے نوجوان بالر عثمان شنواری کی شاندارکارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین ظاہر کیاہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا یہ سلسلہ برقراررکھے گی۔