لاہور ہائیکورٹ ،عدلیہ کی علیحدگی کے بعد ماتحت عدلیہ کے ججز کی تنخواہ اور مراعات کا تعین سول سروسز قوانین کے اطلاق سے متعلق انتظامیہ سے معاونت طلب

پیر 23 اکتوبر 2017 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ کی علیحدگی کے بعد ماتحت عدلیہ کے ججز کی تنخواہ اور مراعات کا تعین سول سروسز قوانین کے اطلاق سے متعلق انتظامیہ سے معاونت مانگ لی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے یہ معاونت سابق ریٹائرڈ سیشن جج رشید محبوبی کی درخواست کی سماعت کے دوران مانگی۔

(جاری ہے)

درخواست میں نشاندہی کی کہ ریٹائرڈ سیشن ججز کو پنشن کے ساتھ جوڈیشل الاؤنس ادا نہیں کیا جا رہا۔ درخواستگزار سابق سیشن جج کے مطابق دیگر صوبوں میں ریٹائرڈ سیشن ججز کو پینشن کے ساتھ جوڈیشل الاؤنس دیا جا رہا ہے جو امتیازی سلوک ہے اور آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔ درخواست گزار سابق جج نے استدعا کی کہ ریٹائرڈ سیشن ججز کو جوڈیشل الاوئنس دینے کے احکامات دیئے جائیں۔عدالتی استفسار پر پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ سیشن ججز پر بھی سول سروسز کے قوانین کا اطلاق ہوگا۔ درخواست پر آئندہ سماعت یکم نومبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :