دنیا میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے6000 جوان اقوام متحدہ امن مشنز میں حصہ لےرہےہیں، آئی ایس پی آر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اکتوبر 2017 11:46

دنیا میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے6000 جوان اقوام متحدہ امن مشنز میں ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ):پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا میں قیام امن کے لیے پاک فوج کے6000 جوان اقوام متحدہ امن مشنز میں حصہ لےرہےہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اب تک اقوام متحدہ کے 43 امن مشنز کا حصہ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی۔پاکستان اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو بھیجے گئے امن مشن کا حصہ بنا۔اس وقت پاک فوج کے 6000 جوان اقوام متحدہ امن مشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔دنیامیں قیام امن کیلیےپاک فوج کےجوان امن مشنز میں موثرکرداراداکر رہےہیں۔