اسلامی تعاون تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار

منگل 24 اکتوبر 2017 12:40

اسلامی تعاون تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور شہریوں کی بہیمانہ ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ پاکستان کی دعوت پر او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ مشن انڈیپنڈنٹ پرماننٹ ہیومن رائٹس کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے میڈکاگوا کی سربراہی میں وفد نے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔

وفد میں ڈاکٹر راشد البلوشی، ڈاکٹر ریحانہ بنتی عبدالله، سفیر عبدالوہاب، ڈاکٹر ارگن ارگل، پروفیسر صالح الختلان اور ڈاکٹر عمر عبورابا شامل تھیں۔ مشن نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں زندگی، آزادی، اظہار رائے اور مذہبی آزادیوں سمیت کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے جن کا عالمی انسانی حقوق کے قوانین میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال بالخصوص حاملہ خواتین پر بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کو افسپا ایکٹ جیسے کالے اور امتیازی قوانین کے تحت لامحدود اختیارات حاصل ہیں۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں جن میں نہتے شہریوں کی ہلاکتیں ‘ خواتین کی آبروریزی اور پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ہے ‘ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کو آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کے تحت بے پناہ اختیارات دیئے گئے ہیں۔

بھارتی فوج کشمیری شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا بے دریخ استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران 12ہزار افراد زخمی ہوئے‘جن میں سے ڈیڑھ ہزار افراد کی بینائی متاثر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :