Live Updates

عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو پاکستان میں متعارف کروایا۔عائشہ گلالئی

عمران خان نیازی اپنے اور پارٹی کے منشور سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ، میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کروں گی، پی ٹی آئی میری پارٹی ہے میں اسی پارٹی میں رہ کر قائد اعظم کے وژن پر کام کروں گی۔ عائشہ گلالئی کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اکتوبر 2017 12:36

عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کو پاکستان میں متعارف کروایا۔عائشہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2017ء) : پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی نے ملک بھر میں گالم گلوچ کی سیاست کو متعارف کروا دیا ہے۔ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری ساری خریداری امی ہی کر لیتی ہیں ، میں مارکیٹ بہت کم جاتی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی زندگی میں چوڑیاں نہیں پہنیں اور نہ ہی کبھی عید کے دن مہندی لگائی۔

ہم شادی کی تقریبات میں بھی بہت کم جاتے ہیں کیونکہ میرے والد کا یہ نظریہ تھا شادی میں جا کر لوگوں میں بیٹھنے سے اچھا ہے کہ آپ گھر پر کوئی کتاب پڑھ لیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں مجھے سکواش پسند ہے ۔ میں سکواش کھیلتی رہی ہوں اور ابھی بھی کھیلتی ہوں۔ کیونکہ ذہنی دباﺅ کم کرنے کے لیے ورزش اور رننگ کے ساتھ ساتھ سکواش بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست گالم گلوچ تک محدود ہو گئی ہے۔ ہر سیاسی جماعت کے پاس چاروں صوبوں میں حکومت موجود ہے لیکن ان کی تقاریر سُن لیں تو سوائے گالم گلوچ کے کچھ نہیں ہوتا۔ ملک میں گالم گلوچ کی سیاست عمران نیازی نے متعارف کروا دی۔عمران خان نیازی اپنے منشور سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ، مجھے کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے آفرز ہیں لیکن میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی کیونکہ یہ میری اپنی جماعت ہے۔

عمران خان نیازی اور ان کا گروپ پارٹی کی آئیڈیالوجی سے ہٹ گئے ہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا گروپ ہے جو جاگیر داروں کی سیاست کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی نوجوانوں اور خواتین کی جماعت ہے اور ہم اسی وژن سے اسی مڈل کلاس اور نوجوان طبقے کے ساتھ قائد اعظم کے وژن پر کام کریں گے۔ بلاول بھٹو سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عملی طور پر ابھی بلاول بھٹو کو سیاست میں آنا ہے، ان کے اوپر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے میں ان کو آل دی بیسٹ کہوں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات