پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا‘2 مسافر زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اکتوبر 2017 14:16

پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا‘2 مسافر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2017ء) پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ دوران پرواز طیارے میں سوار دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جب کہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :