چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی سے معذرت کرلی

منگل 24 اکتوبر 2017 17:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی سے معذرت کرتا ہوں کہ میری وجہ سے ان کو شکایت ہوئی، وہ سینئر ممبر ہیں، میں اس پر ان سے معذرت کرتا ہوں۔ کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ چیئرمین نے پارلیمان کا وقار بلند کیا ہے، چیئرمین کو معذرت کرنے کی ضرورت نہیں تھی، وہ بہترین طریقے سے ایوان چلا رہے ہیں، انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ان کا شکر گذار ہوں۔

متعلقہ عنوان :