نوکریوں کے لئے اشتہارات صوبوں سے چھپنے والے اخبارات میں بھی شائع ہونے چاہئیں،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

منگل 24 اکتوبر 2017 17:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ نوکریوں کے لئے اشتہارات صوبوں سے چھپنے والے اخبارات میں بھی شائع ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینٹر سراج الحق کے سوال پر وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے بڑے اخباروں میں اشتہارات دیئے جاتے ہیں۔ یہ اشتہارات اخبارات کے مختلف شہروں سے شائع ہونے والے ایڈیشنز میں شائع کئے جاتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ اشتہارات صوبائی دارالحکومتوں سے چھپنے والی اشاعتوں میں بھی چھپنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :