گذشتہ تین سال کے دوران ایف بی آر سے کسی جعلی فرم نے کوئی سیلز ٹیکس ریفنڈ حاصل نہیں کیا، سینیٹ میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا جواب

بدھ 25 اکتوبر 2017 17:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ گذشتہ تین سال کے دوران ایف بی آر سے کسی جعلی فرم نے کوئی سیلز ٹیکس ریفنڈ حاصل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سید طاہر حسین مشہدی، سینیٹر طلحہ محمود اور نسرین جلیل کے سوالات کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں کہ پچھلے تین سال کے دوران ایف بی آر نے جعلی فرموں کو سیلز ٹیکس ریفنڈ جاری کئے ہوں۔