رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر نے 765 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا، سینیٹ میں وزیر قانون زاہد حامد کا جواب

بدھ 25 اکتوبر 2017 17:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر نے 765 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران محصولات کی وصولی کا ہدف 4013 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ پچھلے سال کی وصولی کی نسبت 19.2 فیصد زائد ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ٹیکس جمع کیا ہے جو کہ اطمینان بخش بات ہے۔