ایران دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین کسی غلط مقصد کے لئے استعمال نہیں کرنے دے گا ، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت ہماری اولین ترجیح ہے ، ایران خطے میں پاکستان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے ،اس وقت دونوں ممالک کے درمیان بہترتعلقات ہیں ، بھارت بھی ہمارے کاروباری شراکت داروں میں سے ایک ہے ، کسی شخص کے ایک ملک میں قیام کے لئے محض ویزہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا، اس سے اہم بات یہ کہ آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ ملا منصور کو پاسپورٹ کس نے دیا ، پاکستان کے اندرونی معاملات میں ہم دخل اندازی نہیں کرتے مگر اسلامی فوجی اتحادپر ہمارا موقف واضح ہے آپ یہ دیکھیں کہ ریاض سمٹ کا نتیجہ کیا نکلا ، ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کانجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 25 اکتوبر 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2017ء) پاکستان میںتعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت میں دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین کسی غلط مقصد کے لئے استعمال نہیں کرنے دے گا ، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت ہماری اولین ترجیح ہے ، بھارت بھی ہمارے کاروباری پارٹنرز میں سے ایک ہے ، ایران خطے میں پاکستان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے ، اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہیں ، کاروباری شراکت کے مواقع موجود ہیں ، کسی شخص کے ایک ملک میں قیام کے لئے محض ویزہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا اس سے اہم بات یہ کہ آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ ملا منصور کو پاسپورٹ کس نے دیا ، پاکستان کے اندرونی معاملات میں ہم دخل اندازی نہیں کرتے مگر اسلامی فوجی اتحادپر ہمارا موقف واضح ہے آپ یہ دیکھیں کہ ریاض سمٹ کا نتیجہ کیا نکلا ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اس بات کا یقین رکھیں کہ ایران کسی بھی صورت میں دنیا کے کسی بھی ملک کو اپنی سرزمین کسی غلط مقصد کے لئے استعمال نہیں کرنے دے گاکیونکہ دیگر ممالک کے ساتھ خصوصاً خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت ہماری اولین ترجیحات میں ہے ۔ بھارت بھی ہمارے کاروباری پارٹنرز میں سے ایک ہے ۔ لیکن اس بات کو آپ ضرور ذہن میں رکھیں کہ کاروبار سے مراد صرف کاروبار ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بتا دوں کہ ایران خطے میں پاکستان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہیں ، کاروباری شراکت کے مواقع موجود ہیں ۔ ایرانی سفیر نے ملا منصور کو ایرانی ویزہ جاری کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اس سوال کا جواب دینے کے لئے کچھ تفصیلات میں جانا پڑے گا ۔ کسی شخص کے ایک ملک میں قیام کے لئے محض ویزہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا بلکہ اس سے زیادہ اہم بات یہ کہ آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ ملا منصور کو پاسپورٹ کس نے دیا ۔

دنیا کا کوئی بھی سفارت خانہ کسی بھی شخص کو ویزہ جاری کرنے سے پہلے پاسپورٹ کے حامل شخص کو دیکھتا ہے کہ آیا پاسپورٹ اصلی ہے یا نہیں ۔ اگر پاسپورٹ اصلی ہو تو آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ معلومات غلط ہیں تاہم اگر آپ کوئی ٹیکنیکل چیز پوچھنا چاہتے ہیں تو وہ اس وقت میری رسائی میں نہیں ۔ جنرل راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے طور پر تعیناتی کے متعلق سوال کے جواب میں مہدی ہنر دوست نے کہا کہپاکستان کے اندرونی معاملات میں ہم دخل اندازی نہیں کرتے مگر اس فوجی اتحادپر ہمارا موقف واضح ہے پاکستان کے متعلقہ شعبوں اور حکام تک اپنا موقف پہنچا چکے ہیں ۔

آپ یہ دیکھیں کہ ریاض سمٹ کا نتیجہ کیا نکلا ۔انہوں نے کہا کہ شام میں سب ملکوں کے جنگ جو موجود ہیں ۔ دہشتگردی کے جسم کوکسی بھی ملک میں پنپنے کے لئے غربت اور جہالت جیسی وجوہات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور دہشتگردی کے اس جسم کا دل مالی معاونت ہے ۔ شام میں دہشتگردی کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھائے جا سکتے ہیں ۔ …