خورشید شاہ سے وزیرقانون زاہد حامد کی ملاقات‘ مردم شماری کے نتائج اور حلقہ بندیوں پر مشاورت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 26 اکتوبر 2017 17:48

خورشید شاہ سے وزیرقانون زاہد حامد کی ملاقات‘ مردم شماری کے نتائج اور ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26اکتوبر۔2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے وزیرقانون زاہد حامد نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے وزیرقانون زاہد حامد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں راہنماﺅں نے مردم شماری کے نتائج اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے مشاورت کی۔زاہد حامد نے درخواست کی کہ پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت کی مدد کرے۔ جس پر خورشید نے تجویز دی کہ کابینہ کے فیصلے پر یکطرفہ عمل ہوا تو بہتر نتائج حاصل نہیں ہوں گے،اختلافات سے بچنے کیلئے اس معاملے پرپارلیمانی راہنماﺅں کا اجلاس طلب کیا جائے۔