چیئرمین سینٹ وزیر موسمیاتی تبدیلی سے دو ماہ عمر میں بڑے نکلے

مشاہد الله صاحب خدا کا خوف کریں ں اتنا عمر رسیدہ نہیں ہوں ، رضاربانی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 13:08

چیئرمین سینٹ وزیر موسمیاتی تبدیلی سے دو ماہ عمر میں بڑے نکلے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) چیئرمین سینٹ وزیر موسمیاتی تبدیلی سے دو ماہ عمر میں بڑے نکلے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد الله خان جب کشمیریوں کے یوم سیاہ کے حوالے سے اظہار یکجہتی کررہے تھے ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت میں پیدا نہیں ہوا تھا جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ مشاہد الله صاحب خدا کا خوف کریں جس پر مشاہد الله خان نے کہا کہ جناب میری تاریخ پیدائش اکتوبر 1953 کی ہے میں اتنا عمر رسیدہ نہیں ہوں جس پر چیئرمین سینٹ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ میں آپ سے صرف دو ماہ بڑا ہوں۔ مشاہد الله خان نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :