چئیرمین سینٹ نے وزارت اور وزیر داخلہ کو پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری اور لاپتہ کرنے کے معاملہ پر پالیسی بیان کیلئے طلب کر لیا،

ٹھٹھہ میں ایدھی فائونڈیشن کے دفاتر پر قبضہ کا معاملہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ اٹھاوں گا،سینٹ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیر اور منگل کو بحث ہو گی ،چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی

جمعہ 27 اکتوبر 2017 16:00

چئیرمین سینٹ نے وزارت اور وزیر داخلہ کو پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری اور ان کو لاپتہ کرنے کے معاملے پر پیر کو وزارت وزیر داخلہ کو ایوان میں پالیسی بیان دینے کے لئے طلب کر لیا اور کہا ہے کہ ٹھٹھہ میں ایدھی فائونڈیشن کے دفاتر پر قبضہ کا معاملہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ اٹھاوں گا،سینٹ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پیر اور منگل کو بحث ہو گی جبکہ ۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ پیر اور منگل کو ایوان میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان پر بحث ہو گی جو ارکان بحث میں حصہ لینا چاہتے ہیں، وہ اپنے نام سینٹ سیکرٹریٹ یا اپنے پارلیمانی لیڈرز کو دیدیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر فرحت اللہ بابر کے نکتہ اعتراض پر چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پاک ترک سکولوں کے اساتذہ کی ملک بدری اور ان کو الاپتہ کرنے کا معاملہ وزارت داخلہ کے سپرد کرتے ہوئے پیر کو وزیر داخلہ کو ایوان میں پالیسی بیان دینے کے لئے طلب کر لیا ۔

سینیٹر حافظ حمد اللہ نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ میں ایدھی فائونڈیشن کے دفاتر پر قبضہ کیا گیا ہے جس پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اس کا نوٹس لیا ہے تاہم وہ خود بھی وزیر اعلیٰ سے اس پر بات کریں گے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے وزیر اعلیٰ سندھ کی اس معاملے پر بات ہوئی ہے۔