اداکارہ نور انکم ٹیکس کی نادہندہ، اکاؤنٹ سیل

آرٹسٹ کے رہن سہن شاہانہ ہیں، یہ جہازوں میں سفر کرتے ہیں لیکن گوشواروں میں وہ رہن سہن ظاہر نہیں کرتے، ایف بی آر

جمعہ 27 اکتوبر 2017 19:53

اداکارہ نور انکم ٹیکس کی نادہندہ، اکاؤنٹ سیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2017ء) لالی ووڈ ادارکارہ نور انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلیں۔ایف بی آر لاہور کے حکام کے مطابق اداکارہ نور نے 2015 میں اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے اور وہ انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی طر ف سے انہیں واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کے لیے متعدد بار نوٹسز دیئے گئے لیکن اس کے باوجود عدم ادائیگی پر ان کے بینک اکاؤنٹس میں موجود ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم نکال کر اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا۔

ایف بی آر نے اس کے علاوہ بھی 40 سے زائد معروف آرٹسٹ کے جمع کرا ئے گئے گوشواروں کی چھان بین شروع کردی ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان آرٹسٹ کے رہن سہن شاہانہ ہیں، یہ جہازوں میں سفر کرتے ہیں لیکن گوشواروں میں وہ رہن سہن ظاہر نہیں کرتے جس کی چھان بین ہو رہی ہے تاہم یہ فہرست خفیہ ہے اور یکم نومبر کے بعد جاری ہونے کا امکان ہے۔۔

متعلقہ عنوان :