احتجاج کے دوران مریضوں کا اعلان نہ کرنا غیر انسانی فعل ہے،سید خورشید شاہ

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 14:00

احتجاج کے دوران مریضوں کا اعلان نہ کرنا غیر انسانی فعل ہے،سید خورشید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران مریضوں کا اعلان نہ کرنا غیر انسانی فعل ہے،یونین سے اپیل ہے تمام اقسام کے احتجاج فوری طور پر ختم کیے جائیں،آپ مریضوں کا علاج کریں، ہم آپ کے حق کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پمز ہسپتال کی تمام ورکر یونین سے ملاقات کی جس میں انہو ں نے اپیل کی کہ تمام اقسام کے احتجاج فوری طور پر ختم کیے جائیں اور احتجاج کے دوران مریضوں کا اعلان نہ کرنا غیر انسانی فعل ہے۔

انہوں نے کہا آپ مریضوں کا علاج کریںہم آپ کے حق کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔خورشید شاہ نے کہا میں وعدہ کرتا ہوں آپ کے حقوق بحال ہوں گے، آپ کے حقوق کی خاطر پارلیمنٹ سے بل پاس کروائیں گے ۔بعد ازاں انہوں نے پمز ہسپتال کے مختلف وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی، صفائی کے ناقص انتظام کو دیکھ کر انہوں نے نہایت برہمی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو ہسپتال سروسز بہتر کرنے کا حکم دیا ۔