نوازشریف مسلم لیگ(ن) کے صدر ہیں کسی بھی وزیر کو بلا سکتے ہیں،مشاہد اللہ خان

پیر 30 اکتوبر 2017 17:01

نوازشریف مسلم لیگ(ن) کے صدر ہیں کسی بھی وزیر کو بلا سکتے ہیں،مشاہد اللہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف مسلم لیگ(ن) کے صدر ہیں وہ کسی بھی وزیر کو بلا سکتے ہیں،پی ٹی آئی کو جلسے کرنے کا مینڈیٹ نہیں ملاتھا،دھرنوں ، جلسوں اور لاک ڈائون سے ملک کو نقصان ہوگا،پی ٹی آئی ارکان فقط قومی اسمبلی سے مراعات لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں،پی ٹی آئی ہمیں کاپی کر سکتی ہے،ہم پی ٹی آئی کو کاپی نہیں کرسکتے ، جلسے صرف الیکشن مہم کے دوران ہی اچھے لگتے ہیں۔

پیر کو مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 2نومبرکو پتہ چلے گا کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں یا نہیں،شہبازشریف اپنی بھابھی کی خیریت دریا فت کرنے لندن گئے ہیں،نوازشریف پارٹی کے صدر ہیں وہ کسی بھی وزیر کو بلا سکتے ہیں،پی ٹی آئی کو جلسے کرنے کیلئے مینڈیٹ نہیں ملاتھا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی ترقی کیلئے کیا کیا ہی دھرنوں ، جلسوں اور لاک ڈائون سے تو ملک کو نقصان ہوگا، پی ٹی آئی والے قومی اسمبلی میں بھی آکر ہلڑ بازی کرتے ہیں،پی ٹی آئی ارکان فقط قومی اسمبلی سے مراعات لینے میں دلچسپی رکھتے ہیںِ،جلسے مسائل کا حل نہیں، جلسے الیکشن مہم میں ہی اچھے لگتے ہیں،پی ٹی آئی کو جلسوں کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ہمیں کاپی کرسکتی ہے،ہم پی ٹی آئی کو کاپی نہیں کرسکتے۔