لندن میں ن لیگ کا کوئی باقاعدہ اجلاس نہیں ، صرف 3 افراد گئے ہیں،شہباز شریف بھابھی کی عیادتکیلئے گئے ہیں نوازشریف پارٹی کے صدر کے ہیں ان کیے بغیر نہ حکومت چل سکتی ہے نہ پارٹی ،پاکستان کب آئیں گے اس کا 2 تاریخ تو پتہ چلے گا، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

پیر 30 اکتوبر 2017 17:59

لندن میں ن لیگ کا کوئی باقاعدہ اجلاس نہیں ، صرف 3 افراد گئے ہیں،شہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ لندن میں ن لیگ کا کوئی باقاعدہ اجلاس نہیں ہے صرف 3 افراد گئے ہیں ۔شہباز شریف بھابھی کی عیادت کے لیے گئے ہیں ،نوازشریف پارٹی کے صدر کے ہیں ان کیے بغیر نہ حکومت چل سکتی ہے نہ پارٹی نوازشریف پاکستان کب آئیں گے اس کا 2 تاریخ تو پتہ چلے گا وہ پیر کے روز سینٹ کی موسمیاتی تبدیلی کی کمیٹی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے پاس تقریوں کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ۔پی ٹی آئی والے عوام کو فیس نہیں کرسکتے وہ اکیلے کھڑے ہوکر تقریریں کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی نہ پارلیمنٹ کو فیس کرسکتی ہے نہ ہی سیاسی جماعتوں کو ۔پی ٹی آئی کو جلسے کرنے کے لیے مینڈیٹ نہیں ملاتھا ، وہ پارلیمنٹ میں آئیں اور قانون سازی میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔

(جاری ہے)

لوگوں نے ووٹ جلسے جلوسوں ک یلئے نہیں دئیے بلکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ووٹ دئیے تھے ۔

مشاہد حسین نے کہاکہ 75 لاکھ لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ کام کرنے کے لیے دیئے تھے ،دھرنے جلسوں اور لاک ڈاون سے پاکستان کا نقصان ہوا ہے ۔پی ٹ آئی والوں کو الاونسز لینے سے دلچسپی ہے کاش ان کو پاکستان سے دلچسپی ہوتی ۔جلسے مسائل کا حل نہیں ہوتے یے الیکشن کیمپین میں ہی اچھے لگتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ ہر جگہ شوکت خانم ہسپتال کی تعریف کر تے ہین کاش وہ صوبہ کے پی کے کی حالت بھی بہتر بنا سکتے ۔ ریڈی ریڈنگ ہسپتال کی حالت بہتر بنا سکتے ۔