نوازشریف وطن واپسی پر تین نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونگے ،لندن پلان ہے نہ ہی کوئی این آر او ہورہا ہے‘رانا ثنا اللہ

عمران خان ایک بدکردار سیاستدان ہیں اور انہوں نے سیاست کوبھی گندا کردیا ہے، 2018میں عوام انہیں مسترد کردیں گے مسلم لیگ (ن)نے کبھی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی ہے اور نہ ہی یہ ہماری پالیسی میں شامل ہے‘ وزیر قانون پنجاب

پیر 30 اکتوبر 2017 18:49

نوازشریف وطن واپسی پر تین نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونگے ،لندن پلان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بدکردار سیاستدان ہیں اورانہوں نے سیاست کوبھی گندا کردیا ہے، مسلم لیگ (ن)نے کبھی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اور نہ ہی یہ ہماری پالیسی میں شامل ہے، نوازشریف وطن واپسی پر تین نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ،ہمارا کوئی لندن پلان ہے اور نہ ہی کوئی این آر او ہورہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف پارٹی کے قانونی سربراہ ہیں اور حکومت اپنی سیاسی جماعت کی تابع ہے ،مختلف معاملات پر سربراہ کی رہنمائی درکار تھی جبکہ الیکشن کے لئے حدبندیوں پر بھی مشاورت کی جانی ہے۔(ن) لیگ کے رہنما اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لندن جانے پر مختلف بیانات سامنے آرہے ہیں، ہمارا کوئی لندن پلان ہے اور نہ ہی کوئی این آر او ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے کبھی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اور نہ ہی یہ ہماری پالیسی میں شامل ہے۔ نوازشریف وطن واپسی پر تین نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ۔فوج ہمارا قومی ادارہ ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری حفاظت کرتا ہے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بدکردار سیاست دان ہیں جس نے سیاست کو گندہ کردیا ہے ،ان کی الزام تراشی کی سیاست جلد ختم ہوجائے گی۔

انہیں شرم بھی نہیں آتی 70 سال کی عمر میں بھی وہ 20 ، 22 سال کی لڑکی کو اکیلے ملنے کا کہتے ہیں ان کامنہ کالا کرکے گدھے پر بٹھا کر گائوں میں گھمانا چاہیے ۔وزیرقانون نے مزید کہا کہ عمران خان عائشہ گلالئی کو شادی کا پیغام دیتے ہیں ،عائشہ گلالئی پٹھان خاتون ہے وہ سارے ٹولے کو نہیں چھوڑے گی اور اگر ان کا موبائل کھل گیا تو شادی کا پیغام دینے والوں کا بھی پتہ چل جائے گا ۔

انہیں پہلے عمران خان نے شادی کا پیغام دیا پھر نعیم الحق نے میسج بھیجے لگتا ہے ،بنی گالہ میں بیٹھے تمام رہنمائوںکی بیویاں انہیں چھوڑ کے جاچکی ہیں اور اب وہ سب رنڈوے بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ کے سابق ججز سمیت سب کی کردار کشی کرتے ہیں 2018 میں عوام انہیں مسترد کردیں گے اور ان کی الزام تراشی کی سیاست دفن ہوجائے گی۔