ایف بی آر کا آئرس سسٹم غیر فعال ہونے سے ٹیکس دہندگان ریٹرن جمع کرانے سے قاصر ہیں‘ ایل سی سی آئی

ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں اضافہ خود ایف بی آر کے مفاد میں ہے ‘ ملک طاہر جاوید،ذیشان خلیل

پیر 30 اکتوبر 2017 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا آئرس سسٹم غیر فعال ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل سی سی آئی کے صدر ملک طاہر جاوید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ٹیکس دہندگان ریٹرن جمع کرانے سے قاصر ہیں۔ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں فوری اضافہ کرے۔آئرس سسٹم ڈائون ہونے کی وجہ سے لاکھوں ٹیکس دہندگان ریٹرن جمع نہیں کراسکیں گے۔ ایل سی سی آئی کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں اضافہ خود ایف بی آر کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :