نوازشریف 3 نومبرکواحتساب عدالت میں پیشی کیلئے وطن واپس آئیں گے،شاہد خاقان عباسی

نوازشریف سے ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی،ملاقات کیلئے حکومت سے ایک دن کی چھٹی لی،ن لیگ کوتوڑنے اورشہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کی باتیں افوا ہیں۔وزیراعظم کی لند ن میں میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اکتوبر 2017 19:11

نوازشریف 3 نومبرکواحتساب عدالت میں پیشی کیلئے وطن واپس آئیں گے،شاہد ..
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اکتوبر2017ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے۔نوازشریف 3نومبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے، نوازشریف سے ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی،ملاقات کیلئے حکومت سے ایک دن کی چھٹی لی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی ۔

یہ حکومتی ملاقات نہیں تھی۔نوازشریف سے ملاقات کیلئے حکومت سے ایک دن کی چھٹی لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ ناقدین کاکام تنقید کرناہوتاہے۔فیئرٹرائل عدالت میں جاکردیکھیں۔ وزیراعظم نے صرف ایک صوبے کے وزیراعلیٰ اجلاس میں شریک تھے؟ کے سوال پرکہاکہ یہ ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی کوئی وزراء اعلیٰ کانفرنس نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں اگلی پیشی3نومبرکوہے۔نوازشریف اگلی پیشی پراحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوتوڑنے اور شہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کی باتیں افواہیں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ امریکا کیلئے پی آئی اے کی پرواز پہلے ہی بند ہوجانی چاہیے تھی لیکن دیر بند ہوئی ہے۔