پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

پیر 30 اکتوبر 2017 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2017ء) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کی شازیہ کامران کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ نوازشریف کے دور حکومت سے کرکٹ کی بحالی کا سلسلہ شروع ہواان کی بدولت پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی جوکہ نہایت خوش آئند اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی ہار گئی امن جیت گیا ، پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے تنہا کرنے کی بھارتی سازش بھی ناکام ہوگئی قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہر بڑے شہر میں میچ منعقد کرے اور غیرملکی ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کرے۔