احتساب عدالت میں پیشی کیلئے دونومبرکوپاکستان آرہا ہوں،محمد نوازشریف

سب دیکھ اورسمجھ رہاہوں کہ کیا ہورہا ہے،مجھے فیئرٹرائل نہیں ملا،فیئرٹرائل ہوتا تواقامے پرنااہل نہ کیاجاتا، کوئی مائنس نوازفارمولہ نہیں،مسلم لیگ ن متحد ہے۔ صدر ن لیگ کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اکتوبر 2017 19:59

احتساب عدالت میں پیشی کیلئے دونومبرکوپاکستان آرہا ہوں،محمد نوازشریف
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اکتوبر2017ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق ویراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کیلئے دونومبرکوپاکستان آرہاہوں،سب دیکھ اور سمجھ رہاہوں کہ کیاہورہاہے،مجھے فیئرٹرائل نہیں ملا،فیئرٹرائل ہوتاتواقامے پرنااہل نہ کیاجاتا، کوئی مائنس نوازفارمولہ نہیں،مسلم لیگ ن متحد ہے۔انہوں نے لندن میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیاسے مختصر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کچھ بھی فیئرنہیں ہورہا۔

فیئرٹرائل ہوتاتواقامے پرنااہل نہ کیاجاتا۔انہوں نے کہاکہ میں سب دیکھ اور سمجھ رہاہوں کہ کیاہورہاہے۔عدالت میں جوٹرائل ہورہاہے وہ سب کے سامنے ہے ،مجھے فیئرٹرائل نہیں ملا۔نوازشریف نے کہاکہ 2نومبرکوواپس پاکستان جارہاہوں ۔احتساب عدالت میں پیشی کیلئے دونومبرکوپاکستان آرہاہوں۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہاکہ کوئی مائنس نوازفارمولہ نہیں،مسلم لیگ ن متحد ہے ،پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔

واضح رہے آج لندن میں مسلم لیگ ن کے صدرمحمد نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور اسحاق ڈارسمیت دیگرپارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ الیکشن ،پارٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف سے ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی ۔

یہ حکومتی ملاقات نہیں تھی۔نوازشریف سے ملاقات کیلئے حکومت سے ایک دن کی چھٹی لی۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ ناقدین کاکام تنقید کرناہوتاہے۔فیئرٹرائل عدالت میں جاکردیکھیں۔ وزیراعظم نے صرف ایک صوبے کے وزیراعلیٰ اجلاس میں شریک تھے؟ کے سوال پرکہاکہ یہ ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی کوئی وزراء اعلیٰ کانفرنس نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں اگلی پیشی3 نومبرکوہے۔

نوازشریف اگلی پیشی پراحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوتوڑنے اور شہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کی باتیں افواہیں ہیں۔ ن لیگ نے وزیراعظم منتخب کیا ہے وہی ہٹا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کیلئے پی آئی اے کی پرواز پہلے ہی بند ہوجانی چاہیے تھی لیکن دیر بند ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایئربلیوکا 10 فیصد شیئرہولڈرہوں۔

ایئربلیوکا امریکا پروازشروع کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف پارٹی کے سربراہ ہیں سب کچھ ان کی مشاورت سے ہوگا۔مائنس نوازشریف کسی صورت قبول نہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ آگے الیکشن ہے پارٹی کوآگے لے کرجاناہے، پارٹی الیکشن کیلئے نوازشریف کی مشاورت سے ہی آگے جائے گی۔آج نوازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کاجائزہ لیاگیا۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ احتساب عدالت میں فیئرٹرائل نوازشریف کاجائزمطالبہ ہے۔