معاشرے سے عدم برداشت کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ،نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے ، مریم اورنگزیب

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کے ملکی ترقی ،خوشحالی اور عوامی فلاح وبہبود کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں ، وزیر مملکت اطلاعات

پیر 30 اکتوبر 2017 20:45

معاشرے سے عدم برداشت کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ،نوجوانوں کو مثبت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرے سے عدم برداشت کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے اس کے قائد محمد نواز شریف سب سے زیادہ ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے تین دفعہ ملک کے وزیراعظم بنے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کے ملکی ترقی ،خوشحالی اور عوامی فلاح وبہبود کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مشاورت سے سیکورٹی ، ترقی اور توانائی سمیت مختلف منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔