نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کے سربراہ ہیں، مائنس ناز فارمولہ زیر غور نہیں، شہباز شریف

پیر 30 اکتوبر 2017 20:48

نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کے سربراہ ہیں، مائنس ناز فارمولہ زیر غور نہیں، ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی مسلم لیگ ن کے سربراہ ہیں، مائنس ناز فارمولہ زیر غور نہیں، پیر کے روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے مشاورت سے تمام پارٹی معاملات طے کئے جاتے ہیں، نواز شریف ہی پارٹی سربراہ ہیں پارٹی معاملات پر مشاورت واز شریف سے ہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا مقدمات میں منصفانہ ٹرائل جائز مطالبہ ہے۔