نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف دائر کی گئی درخواست کا فیصلہ سنا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 30 اکتوبر 2017 20:47

نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اکتوبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کیخلاف دائر کی گئی درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف دائر کی گئی درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کو نوٹس بھی بھجواتے ہوئے 14نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ایڈووکیٹ نیاز انقلابی نے موقت اختیار کیا کہ آرٹیکل203اور 232 اے میں جو ترمیم کی عدالت اس کے خلاف حکم نامہ جاری کرے اور نوازشریف کو بطور پارٹی صدر کام کرنے سے روکا جائے۔ اس حوالے سے سیکرٹری قانون اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ درخواست پر سماعت جج عامر فاروق نے کی اور نوٹس بھجواتے ہوئے نوازشریف کو 14 نومبر تک ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری قانون اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیف الیکشن کمشنراور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے مطلع کیا گیا ہے کیس پر مزید سماعت14نومبر کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :