Live Updates

پیپلزپارٹی کیلئے کوئی بھی غیر جمہوری راستہ، ٹیکنوکریٹ یا نیشنل حکومت ناقابل قبول ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، عمران خان خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

پیر 30 اکتوبر 2017 22:34

پیپلزپارٹی کیلئے کوئی بھی غیر جمہوری راستہ، ٹیکنوکریٹ یا نیشنل حکومت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلئے کوئی بھی غیر جمہوری راستہ، ٹیکنوکریٹ یا نیشنل حکومت ناقابل قبول ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی، عمران خان خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور تعصب کو ہوا دے رہے ہیں، عمران خان واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے بے نظیر کی شہادت پر تعزیت تک نہیں کی، احتساب بلا تفریق ہونا چاہئے، مخصوص نہیں پارٹی کا کوئی شخص کرپشن میں ملوث ہوا تو ساتھ نہیں دیں گے، افغانستان میں امن پاکستان کے لئے ضروری ہے، نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2013ء کے بعد بھی کئی ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی، کراچی میں بھی کامیابی حاصل کی عام انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی بہتر ہوگی، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کیں، پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے، احتساب سب کا ہو اور تفریق ہو پیپلزپارٹی کا کوئی رہنما یا کارکن کرپشن میں ملوث ہو تو اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے، تاہم یہ بھی درست نہیں کہ معض کہانیوں پر کسی کو 90دن کیلئے بند کر دیا جائے اور پھر تحقیقات ہوں تو کچھ بھی نہ ملے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں عمران کان کی مقبولیت کا ٹاٹہ غلط ہے کرپشن پر سب سے زیادہ بولنے والے کرپشن پر سیاست کرتے ہیں، اس مسئلے کا حل نہیں نکالنا چاہتے ہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی نفرت کی سیاست نہیں کی نفرت کی سیاست ملک کے مفاد میں بہتر نہیں عمران خان خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں وہ تعصب کو ہوا دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کس طرح بے نظیر کے قتل پر بات کرتے ہیں بے نظیر کی شہادت پر پورا ملک ہل گیا آرمی چیف، تمام سیاسی جماعتوں، جماعت اسلامی نے بھی تعزیت کی، جے آئی ٹی بنی اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی گئی مگر عمران خان واحد سیاست دان ہے جس نے بے نظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت تک نہیں کی، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے، پیپلزپارٹی کسی بھی ٹیکنوکریٹ یا نیشنل سیٹ اپ کو برداشت نہیں کرے گی، بھٹو کا نواسے کو کوئی بھی غیر جمہوری راستہ قبول نہیں ہم نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں اور جمہوری نظام کو ہی فوقیت دیں گے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشوں میں نواز شریف شریک رہے پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ معشیت کو ترجیح دی ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں پاک افغانستان تعلقات بہتر تھے، سندھ حکومت صوبے میں بہتری کے ہر کام کر رہی ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی نے اقلیتوں کے لئے کام کیا ہم نے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے وسیلہ روزگار شروع کیا تھا جو اس حکومت نے ختم کیا اور ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کی بے روزگاری ہے، تعلیمی سیکنڈ میں بہت سے مسائل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم4سال وزیر خارجہ لگانے کا کہتے رہے وزیر خارجہ نہ ہونے سے دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر گیا اس سے ملک کو نقصان ہوا اگر بھارت افغانستان میں انوسٹ کر رہا ہے تو پاکستان کو بھی کرنا چاہئے افغانستان میں امن پاکستان کیلئے ضروری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات