Live Updates

عمران خان کیخلاف پراپیگنڈا فیکٹریاں چلانے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے‘ مسرت چیمہ

منگل 31 اکتوبر 2017 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) تحریک انصا ف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سالوں میں حکمرانوںنے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ انہیں ملک اور قوم کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں ،ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور وزیراعظم سمیت تمام وزراء ایک خاندان کی دم توڑتی سیاست کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثا ر کے بیان سے ساری حقیقت واضح ہو گئی ہے ۔ بد قسمتی سے حکمران جماعت کو ملک کو درپیش مشکلات سے کوئی سروکار نہیں بلکہ انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں بحرانوں کی سیریزچل رہی ہے اور اس کے نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

مسرت چیمہ نے کہا کہ قوم اب کسی این آر او کو قبول نہیں کرے گی ۔ ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں سے رعایت برتنے کی بجائے انہیں کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کا جو مرضی جواز پیش کر لیں اصل حقیقت سب کو معلوم ہے اور اب آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے تدبیری اقدامات خودا س کے گلے پڑ گئے ہیںاور انہیں اب نکلنے کا کوئی راستہ نہیںمل رہا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا فیکٹریاں چلانے والے یاد رکھیں آئندہ عام انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے اور انہیں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :