Live Updates

عمران خان کا عام انتخابات کے التوا اور کسی قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کی مخالفت کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 31 اکتوبر 2017 19:01

عمران خان کا عام انتخابات کے التوا اور کسی قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31اکتوبر 2017ء) عمران خان نے عام انتخابات کے التوا اور کسی قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں آئندہ برس طے شدہ عام انتخابات کے انعقاد کے التوا کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے التوا کیلئے اگر کسی قسم کی کوئی قانون سازی کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

عام انتخابات ہر صورت وقت پر ہی ہونے چاہیئں۔ واضح رہے کہ آج کل افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں آئندہ برس عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو پائے گا۔ ملک میں کچھ عرصے کیلئے قومی یا ٹیکنوکریٹ حکومت قائم کرکے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا جائے گا۔ تاہم ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات کے ملتوی ہونے کے معاملے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :