Live Updates

عمران خان ا نتشار کی سیاست ترک کر دیں تو ملک میں خوشحالی آئے گی، دانیال عزیز

اسلام آباد پر ایک صوبہ حملہ کر رہا ہے کیا وہ تحریک طالبان ہے، پاکستان کو مضبوط کرنے والوں کو دنوں اور گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے،مسلم لیگ (ن) مستحکم اورپی ٹی آئی انتشار کا شکارہے ، انتشار چھپانے کیلئے جگہ جگہ جلسے کئے جا رہے ہیں ،عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں اعتراف کیا کہ اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا گیا، نواز شریف کو اسی بنیاد پر نکالا گیا، خود اعتراف جرم کیا گیا جن کو غیر مہذب قرار دیا گیا، دن دیہاڑے اس کا عدالت میں اعتراف کیا، جب حکومت سنبھالی تو ملک کی معیشت خراب تھی،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، سٹینڈرز اینڈ پورزکی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم ظاہر کیا گیا ہے ، 2013سے اب تک شرح مہنگائی 70سالوں میں کم ترین سطح پر ہے، عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، مہنگائی کے حوالے سے سب سے کم مہنگائی کا یہ زمانہ ہے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 31 اکتوبر 2017 21:33

عمران خان ا نتشار کی سیاست ترک کر دیں تو ملک میں خوشحالی آئے گی، دانیال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط کرنے والوں کو دنوں اور گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے، مسلم لیگ (ن) مستحکم ہے ،پی ٹی آئی میں انتشار ہے ،پارٹی میں انتشار چھپانے کیلئے جگہ جگہ جلسے کئے جا رہے ہیں، جب حکومت سنبھالی تو ملک کی معیشت خراب تھی،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، سٹینڈرز اینڈ پورزکی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم ظاہر کیا گیا ہے، 2013سے اب تک شرح مہنگائی 70سالوں میں کم ترین سطح پر ہے، عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، مہنگائی کے حوالے سے سب سے کم مہنگائی کا یہ زمانہ ہے، عمران خان کے پاس ماچس کی تیلیاں ہیں اور اسی نے بجلی کے بل کو آگ لگائی اور یہ اپنے ذاتی ہوس کیلئے کیا گیا تا کہ عوام بجلی کے بل نہ دیں اور گردشی قرضے میں اضافہ ہو،عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں اعتراف کیا کہ اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا گیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اسی بنیاد پر نکالا گیا، خود اعتراف جرم کیا گیا جن کو آن سویلائزڈ قرار دیا گیا، انہوں نے دن دیہاڑے عدالت میں اعتراف کیا،عمران خان نتشار کی سیاست ترک کر دیں ملک میں خوشحالی آئے گی، اسلام آباد پر ایک صوبہ حملہ کر رہا ہے کیا وہ تحریک طالبان ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میںپریس کانفرنس کر رہے تھے۔ وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا کہ جلائو گھیرائو کی سیاست اور پی ٹی وی پر حملہ اور وزیراعظم ہائوس کا گیٹ توڑا گیا، عدالت نے فیصلہ دیا کہ کوئی منظم دھاندلی نہیں ہوئی، جس کو الیکشن کمیشن نے حیوان کہا، اس کے پاس ماچس کی تیلیاں ہیں اور اسی نے بجلی کے بل کو آگ لگائی اور یہ اپنے ذاتی ہوس کیلئے کیا گیا تا کہ عوام بجلی کے بل نہ دیں اور گردشی قرضے میں اضافہ ہو،عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں اعتراف کیا کہ اثاثوں کو ظاہر نہیں کیا گیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اسی بنیاد پر نکالا گیا، خود اعتراف جرم کیا گیا جن کو آن سویلائزڈ قرار دیا گیا، انہوں نے دن دیہاڑے عدالت میں اعتراف کیا،عمران خان نتشار کی سیاست ترک کر دیں ملک میں خوشحالی آئے گی، اسلام آباد پر ایک صوبہ حملہ کر رہا ہے کیا وہ تحریک طالبان ہے، باہر کی دنیا کیا نہیں دیکھ رہی کہ معیشت کو کون تباہ کر رہا ہے، سب اخباروں میں آیا ہے اور اس نے ٹویٹ کیا، مجھے بھی نا اہل کیا جائے، پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف جا رہی ہے، کابینہ سے آئینی ترمیمی بل بھی منظور کر دیا گیا، جے آئی ٹی کے والیم 10کی حقیقت عوام کو بتائی جائے، مالک کون ہے بتایا جائے، پاکستان کو مضبوط کرنے والوں کو دنوں اور گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے، پارٹی میں انتشار چھپانے کیلئے جگہ جگہ جلسے کئے جا رہے ہیں، جب حکومت سنبھالی تو ملک کی معیشت خراب تھی،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، سٹینڈرز اینڈ یورز نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم ظاہر کیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) مستحکم ہے ،پی ٹی آئی میں انتشار ہے، 2013سے اب تک شرح مہنگائی 70سالوں میں کم ترین سطح پر ہے، عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، مہنگائی کے حوالے سے سب سے کم مہنگائی کا یہ زمانہ ہے، امپورٹ بل پاور سیکٹر کی وجہ سے بڑھا ہے، بجلی کی سہولت ہو جائے تو یہ آنے والے سالوں میں جی ڈیپی میں اضافہ کریں گے، سٹیل مل اڑھائی سال سے بند ہے، مسلم لیگ حکومت نے خصوصی پیکج دیا گیا تھا، سندھ حکومت نے ٹیکنیکل ڈیٹا لیا اور وہ کامیاب نہیں ہو سکے، اس کے بعد نجکاری کا عمل شروع ہوا،چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ موقف میں فرق ہے، ویسے بھی ان کے بیان پر تبصرہ کرنے کو وہ اچھا نہیں سمجھتے ،پاکستان نے 25برس میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے، پاکستان نے جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کیا، توانائی بحران کی وجہ سے بھی برآمدات میں کمی واقع ہوئی، پاکستان میں اسی بحران کی وجہ سے کچھ لوگوں نے بیرون ملکوں میں صنعتیں لگا دیں، ایک پیکج دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سیزنل اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہوتی ہیں، اس کا معیشت سے تعلق نہیں ہے، وقتی مشکلات ضرور ہیں مگر مجموعی طور پر حالات میں بہتری آئی ہے قرضے سے متعلق بہت باتیں کی جاتی ہیں،امپائر کی انگلی سے لیکرآج تک وہ صاحب غیر جمہوری اور غیر آئینی تاثر رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیرممالک میں معیشت کے مسائل ہوتے ہیں،ہمارے ہاں بہتری زیادہ آئی ہے،اچھی معیشت سے ر وزگار اور مواقع پیدا ہوتے ہیں۔دانیال عزیز کہتے ہیں کہ جب نواز لیگ کو حکومت ملی تو حالات بہت خراب تھے، ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،مسائل پرقابوپارہے ہیں جب نوازلیگ آتی ہے تو معاشی استحکام آتا ہے،توانائی کاشعبے میں کامیابیاں ملی ہیں،پیداوارمیں اضافہ ہواہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ معیشت کی بہتر صورتحال کا کریڈٹ اسحاق ڈار کو جاتا ہے ،منجمداثاثوں میں بیشتروزیر خزانہ کی ملکیت ہی نہیں ہیں،نہ ہی ان کا نام پانامہ میں ہے۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں کوئی ٹوٹ پھوٹ نہیں،اصل انتشارتحریک انصاف میں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات