مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ایف بی آر کے نادہندہ نکلے

منگل 31 اکتوبر 2017 20:01

مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ایف بی آر کے نادہندہ نکلے
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2017ء) ایف بی آر نے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے 2015 کا انکم ٹیکس نہیں دیا تھا تاہم ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا اور گلوکار کے اکاونٹ سے ایف بی آر نے 1لاکھ 5ہزار کی ریکوری بھی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم راحت فتح علی خان کے ذمہ 33لاکھ 48ہزار ٹیکس واجب الادا ہے۔

متعلقہ عنوان :