Live Updates

عمران خان کا عام انتخابات کے التوا کی مخالفت کا اعلان

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور نظام مفلوج ہو چکا ہے، عام انتخابات میں التوا کے لئے کوئی قانون سازی ہوئی تو مخالفت کریں گے،پی ٹی آئی چیئر مین کا ٹوئٹر پیغام

منگل 31 اکتوبر 2017 22:10

عمران خان کا عام انتخابات کے التوا کی مخالفت کا اعلان
بنی گالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کے التوا کی مخالفت کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے عام انتخابات کے التوا کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور نظام مفلوج ہو چکا ہے، عام انتخابات میں التوا کے لئے کوئی قانون سازی ہوئی تو مخالفت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے، نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے اور جماعت کو نیب ،عدلیہ اور فوج پر دبا ڈالنے کے لے استعمال کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک اور این آر او کے لیے اداروں پر دبا ڈالیں گے جب کہ انہیں اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے،نواز شریف کو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ملک کو بنانا رپبلک بنارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے وفادار بنے ہوئے ہیں اور قانون سے مفرور شخص کو وزیر خزانہ کے عہدے پر برقرار رکھا ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :