ایف بی آر نے اداکارہ نور کے بعد دیگر فنکاروں پر گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

ٹیکس نہ دینے پر گلوکار راحت فتح علی خان کے تمام بینک اکائونٹس منجمند کردیئے، 2015 کا انکم ٹیکس نہیں دیا تھا اور ان کے ذمے 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا تھے، ترجمان ایف بی آر

منگل 31 اکتوبر 2017 22:28

ایف بی آر نے اداکارہ نور کے بعد دیگر فنکاروں پر گھیرا تنگ کرنا شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2017ء) ایف بی آر نے اداکارہ نور کے بعد دیگر فنکاروں پر گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ، ٹیکس نہ دینے پر گلوکار راحت فتح علی خان کے تمام بینک اکائونٹس منجمند کردیئے تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان مشکل میں پھنس گئے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق گلوکار کی جانب سے ٹیکس نہ دینے پر ان کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق راحت فتح علی خان نے 2015 کا انکم ٹیکس نہیں دیا تھا اور ان کے ذمے 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا تھے جب کہ ایف بی آر نے گلوکار کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 5 ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :