الیکشن کمیشن کیمطابق ایک ہفتے میں قانون سازی نہ ہوئی تو حلقہ بندیاں ممکن نہیں ہوں گی ،ْ خورشید شاہ

مردم شماری کے عبوری نتائج پر حلقہ بندیوں کے لئے آئینی ترمیم درکار ہے ،ْ اپوزیشن لیڈر

منگل 31 اکتوبر 2017 23:00

الیکشن کمیشن کیمطابق ایک ہفتے میں قانون سازی نہ ہوئی تو حلقہ بندیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کیمطابق ایک ہفتے میں قانون سازی نہ ہوئی تو حلقہ بندیاں ممکن نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں کے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام نے نئی حلقہ بندیوں اور قانون سازی پر بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن نے اجلاس میں مختلف جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں کو آگاہ کیا کہ اگرایک ہفتے میں قانون سازی نہ ہوئی تو آئندہ انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں ممکن نہیں ہوں گی۔اجلاس میں ادارہ شمایات نے کہا کہ مردم شماری کے عبوری اور حتمی نتائج میں 2 فیصد سے زائد کا فرق نہیں ہوگا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مردم شماری کے عبوری نتائج پر حلقہ بندیوں کے لئے آئینی ترمیم درکار ہے۔